کرونا:پاکستان میں پہلی بار ریڈیو اسکولز کا آغاز

141

کرونا:پاکستان میں پہلی بار ریڈیو اسکولز کا آغاز

موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر حکومت نے ریڈیو کے ذریعے تعلیم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

حکومت اور ریڈیو پاکستان کے اشتراک سے پہلی تا بارہویں جماعت تک کے طلباء کو صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک تعلیم فراہم کی جائیگی .اس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ اقدام قابلِ ستائش ہے یقیناً اس کے نتیجےمیں طلباء کو تعلیم کی فراہمی احسن انداز میں ممکن ہوسکے گی.

 ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے رواں سال بھی  اپریل میں اس قسم کے تعلیمی سلسلے کا آغاز کیا تھا  جسے  پی ٹی وی پر نشر کیا گیا.اس سے حکومت کی ترجیحات اور  ااس کے درست سمت  میں سفر کا اندازہ لگانا مشکل نہیں.آئندہ بھی اس قسم کے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہوں گے.

یاد رہے کے کرونا کی وجہ سے  ملک کے بیشتر تعلیمی اداروں میں اب بھی آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس بات کا غالب امکان ہے کہ ۲۴ نومبر سے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا جائے گا.ایسی صورتحال میں ریڈیو پر تعلیم کا سلسلہ کتنا مؤثرثابت ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا.