شکست خوردہ ڈونلڈٹرمپ نے صدارتی اختیاراستعمال کرکےجارجیااورمشی گن کےنتائج پلٹنےکی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار کو طول دینے کے لیے صدارتی اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے لگے۔ صدارتی اختیارات کے استعمال سے الیکشن نتائج پر اثرانداز ہونے کی مذموم کوشش کی گئی۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خوردہ ڈونلڈٹرمپ نے صدارتی اختیاراستعمال کرکےجارجیااورمشی گن کےنتائج پلٹنےکی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ فیڈرل جج نےجارجیامیں ووٹوں کی توثیق کاعمل روکنےکی کوشش ناکام بنادی۔
جارجیامیں ہاتھوں سےکی گئی گنتی میں بھی نومنتخب صدرجوبائیڈن ہی کوڈونلڈٹرمپ پربرتری ہے جب کہ جوبائیڈن نےانتخابی عمل پرصدرڈونلڈٹرمپ کی تنقیدکوغیرذمےدارانہ اورہولناک اقدام قراردےدیا ہے۔
نومنتخب صدر جوبائیڈن نے واضح کر چکے ہیں کہ ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
جوبائیڈن نے اختیارات کی منتقلی میں رکاؤٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختیارات کی منتقلی میں مزید تاخیر ہوئی تو کوروناسے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں،جتنی جلدی اختیارات ملیں گے اتنی جلد کورونا ویکسین پر کام شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اختیارات کی منتقلی سے انکار ملک کو کمزور کرنے سےز یادہ پریشان کن ہے۔
ڈونلڈٹرمپ نے تاحال صدارتی انتخابات میں شکست قبول نہیں کی اور انہوں نے گزشتہ دنوں بھی ٹوئٹ پر اعلان کیا تھا کہ ‘میں الیکشن جیت چکا ہوں’۔ الیکٹورل ووٹ میں جوبائیڈن کی واضح سبقت کے باوجود ٹرمپ نے فی الحال وائٹ ہاؤس نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں مدت پوری ہونے تک امور انجام دیں گے اور تمام تر اختیارات کے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔