امریکی کانگریس نے لیبیا کے استحکام کی حمایت کرنے اور ملک میں تنازعہ کو بڑھاوا دینے والی جماعتوں پر پابندیاں عائد کرنے کے لئے ‘مستحکم لیبا قانون’ پاس کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فی الحال لیبیا میں حکمران جماعت اور مخالف جماعتوں کے مابین آئندہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے اتفاق رائے کے لئے بات چیت جاری ہے۔
دوسری جانب امورخارجہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے سربراہ ٹیڈ ڈیوش نے ٹویٹ کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ کانگریس کا منظور کردہ مستحکم لیبیا قانون کا مقصد ہے سفارت تعلقات میں استحکام ، انتخابات کی حمایت اور مدد کرنا ہے۔
انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی مستحکم لیبیا قانون ملک میں تنازعہ کو ہوا دینے والے افراد کو سزا ، اور لیبیا میں استحکام کے حصول امن لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔