اپوزیشن جماعتیں ضد کی سیاست چھوڑیں، گورنر پنجاب

26

لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ضد کی سیاست چھوڑ دیں، اپوزیشن جماعتیں ضد کی سیاست چھوڑیں، حکومت کو جلسوں سے کوئی خوف ہے، ملک میں کورونا پھیلنے کاخدشہ ہے،ملک ایسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وہ گورنر ہائوس لاہور میں تحریک انصاف کے مختلف اضلاع سے آنیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ بڑی مشکل سے ملک کی سمت کو درست کیا ہے اِن حالات میں اگر سیاسی مخالفین اپنے سیاسی مقاصد کے لیے ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کی سازش کریں گے تو یہ کسی بھی صورت ملک و قوم کی خدمت نہیں ہوگی اس لیے سیاسی مخالفین کو ایک بار پھر کہتے ہیں کہ وہ حکومت کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں اور حکومت کی راہ میں روڑے نہ اٹکائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سیاسی نہیں بلکہ قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے تمام فیصلے کررہے ہیں اور آج ملک میں پالیمنٹ سمیت تمام ادارے اور جمہوریت مضبوط ہورہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جو لوگ ادروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں وہ ناکام ہوں گے کیونکہ اداروں کے استحکام سے ہی ملک مضبوط ہوگا۔