غیر قانونی میٹر لگوانے کا الزام، شاہد خاقان کیخلاف تحقیقات کا آغاز

48

لاہور (نمائندہ جسارت) نیپر انے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر غیر قانونی میٹر لگوانے کے الزام کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپر ا کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف شکایت موصول ہوئی، نیپرا کا کہناہے کہ ان پر غیر قانونی میٹر لگوانے کا الزام عاید کیا گیاہے ، شکایت میں کہا گیا کہ شاہدخاقان نے 2015ء میں رہائشگاہ پر 4 غیرقانونی میٹر لگوائے، شاہدخاقان نے نیپرارولزکی خلاف ورزی اور بجلی چوری کی،
شاہدخاقان سے چوری کی گئی بجلی کی رقم برآمدکی جائے۔