کورونا حملہ ، قائداعظم ٹرافی کے 6کھلاڑی اور کوچز کے ٹیسٹ مثبت آگئے

62

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا کی دوسری لہر نے کرکٹرز کو بھی اپنی لپیٹ لے لیا ۔ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے باعث قائد اعظم ٹرافی میں آنیوالے 11 دن کے وقفے میں مختلف ایسوسی ایشن کی ٹیموں سے وابستہ 6 کھلاڑیوں اور کوچز کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ بلوچستان کے وکٹ کیپر بلے باز بسم اللہ خان کے بعد اب ہیڈ کوچ و سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔سندھ کے اسسٹنٹ کوچ اقبال امام اور ٹیسٹ وکٹ کیپر عدنان اکمل کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق تمام لوگوں کو 11 روزہ وقفے کے بعد کرونا ٹیسٹ کرواکر بائیو سکیور ببل میں آنا تھا ۔