کندھکوٹ میونسپل کمیٹی کی نااہلی کیخلاف شہریوں کا احتجاج

206

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ میونسپل کمیٹی کے ٹی ایم اواور سپر وائزر کی نااہلی کیخلاف شہریوں کا احتجاج ، وزیراعلیٰ سندھ، بلدیاتی سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔کندھکوٹشہر میں میونسپل کمیٹی کے ٹی ایم او کی عدم توجہ کے باعث صفائی اور شہر شہر میں گندگی نے جینا دوبھر کردیا ہے۔ میونسپل کمیٹی کے ٹی ایم او مقصود احمد جتوئی نے شہر کے کروڑوں روپے کے بجٹ ہڑپ کرلیے ہیں،شہر کی صفائی کا نظام درست نہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹی ایم او مقصود احمد جتوئی نے گورنمنٹ کی پراپرٹی پر خود سے قبضہ کروایا ہے۔مظاہرین نے وزیراعلیٰ سندھ اور بلدیاتی سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹم ایم اواور سپر وائزر کے عمل پرنوٹس لے کر فوری قانونی کارروائی کی جائے تاکہ ہمارے شہرکا نظام درست ہوسکے۔