کندھکوٹ،موسم سرما ،مچھلی کی مانگ میں اضافہ

62

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ اور گرد ونواح میں موسم سرماکی آمد سے مچھلی مارکیٹ میں مچھلی کی خریداری میں تیزی سے اضافہ ہوگیاہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ کی مچھلی کھانا صحت کیلیے مفید ہے۔دریائے سندھ کی مچھلی کھانے میں مزہ ہی کچھ اور ہے۔ ہمارے بچے اوربڑے اس موسم میں دریائے سندھ کی مچھلی بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔