آزاد کشمیر حکومت کا ایل او سی کے متاثرہ خاندانوں کے لیے پیکج کا اعلان

65

مظفر آباد(خبر ایجنسیاں)حکومتِ آزاد کشمیر نے شہداء کے خاندانوں کیلیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جارحیت سے متاثرہ افراد کو ریلیف پیکج دیا جائے گا اور شہداء کے لواحقین کو 3 ہزار روپے فی کس ماہانہ ملیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہید کی بیوہ دوبارہ نکاح تک اعزازیہ حاصل کرسکے گی جبکہ نابالغ بچے 25 سال کی عمر تک شہادت اعزازیہ حاصل کرسکیں گے۔خیال رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے باعث کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ شہداء میں پاک فوج کے جوان بھی شامل ہیں۔