تھری اے الائنس کیس کاایک اور ملزم گرفتار‘ریمانڈ پر نیب کے حوالے

46

کوئٹہ (نمائندہ جسارت)قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان نے تھری اے الائنس فراڈ کیس کے ایک اور ملزم سردار شادی خان کو گرفتار کر کے عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا۔نیب بلوچستان کے جاری پریس ریلیز کے مطابق نیب بلوچستان نے ملزم سردار شادی خان کو سبی سے گرفتار کر لیا‘ ملزم ڈیرہ مراد جمالی و گردونواح کے سیکڑوں لوگوں کو منافع کا جھانسہ دے کر ان سے
کروڑوں روپے وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا۔ ڈی جی نیب بلوچستان کی ہدایت پر مرکزی ملزم کاشف قمر کی گرفتار ی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ملزم کو احتساب عدالت کوئٹہ میں پیش کر کے 12 دن کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔ واضح رہے کہ عوام سے فراڈ کیس میں مرکزی ملزم کاشف قمر سمیت 11 افراد کے خلاف ریفرنس بھی احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کیا جا چکا ہے۔