مسلم لیگ(ن) پاکستان کی ترقی کی علامت ہے، احسن اقبال

67

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)
پاکستان کی ترقی کی علامت ہے، سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، پی ڈی ایم کی تحریک ہر پاکستانی کی آواز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال نے پنجاب کی تنظیم سازی مکمل ہونے پر پنجاب کے عہدیداروںکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کا تنظیمی طور پر فعال ہونا سیاست اور پارٹی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ کارکن ہمارا اثاثہ ہیں اور انہیں ہر سطح پر عزت و احترام دیں گے۔