انتخابات تسلیم نہ کرنے والی جماعتوں پر پابندی کیلیے درخواست

12

لاہور(نمائندہ جسارت)2018ء کے عام انتخابات کو تسلیم نہ کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی کے لیے عوام دوست پارٹی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ عوام دوست پارٹی کے سربراہ انجینئر محمد الیاس نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 2018 ء کے عام انتخابات پر تقربیا ً30 ارب خرچ کیے گئے لیکن سیاسی
جماعتیں انتخابی نتائج پر اعتراض اٹھا رہی ہیں اور نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔درخواست گزار کے مطابق ان انتخابات کے نتائج کو مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جمعیت علما ئے اسلام سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ پاکستان غریب ملک ہونے کی وجہ سے نئے انتخابات کے لیے اخراجات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ا ن سیاسی جماعتوں پر پابندی لگائی جائے جو 2018ء کے انتخابات کو تسلیم نہ کرنے اور نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔