مِلکی وے کہکشاں کے اندر ایک اور کہکشاں کی باقیات دریافت

295

سلوان ڈیجیٹل اسکائی سرویسیس کے ماہرِ فلکیات نے ہماری کہکشاں ‘ملکی وے گیلیکسی’ کی گہرائیوں میں پوشیدہ ایک دوسری کہکشاں کی باقیات دریافت کی ہیں۔

ماہرین کی یہ دریافت کے حوالے سے نتائج رائل فلکیاتی سوسائٹی کے ماہانہ جریدے میں شائع ہوا ہے۔ محققین کا کہنا ہے اس دریافت سے ہمیں اپنی کہکشاں کی تاریخ کو مزید سمجھنے میں مدد ملے گی۔

دریافت شدہ کہکشاں کی باقیات کو سائسدانوں نے ہریکلز کا نام دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر دس ارب سال پہلے ایک کہکشاں ہماری کہکشاں سے اُس وقت ٹکرائی ہو جب ہماری کہکشاں ابھی ابتدائی دور میں تھی۔