آسٹریلیا: ساحلِ سمندر پر کھویا ہوا بَٹوا 25 سال بعد مل گیا

328

پال ڈیوس جو کہ آسٹریلیائی شہری ہیں، انہوں نے ساحل سمندر پر 25 سال پہلے ایک پارٹی کے دوران اپنا بَٹوا کھویا تھا اور 25 سال بعد انہیں واپس مل گیا۔

جوزیف بیویس نامی شخص نے یہ پرس ساحلِ سمندر پر پایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسی ہفتے نیو ساؤتھ ویلز کے ساحل سمندر پر موجود تھے جب اُن کو ایک بٹوا پڑا ہوا مِلا۔ بٹوے کی حالت کو دیکھ کر لگ رہا تھا جسیے اُس پر کئی دہائیاں بیت گئی ہیں۔

انہوں نے بٹوے کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے ڈیوس کی بھابھی نے پہچان لیا اور اپنے دیور کو اطلاع دی۔ ڈیوس کا کہنا تھا کہ اُن کے بٹوے میں بینک کے کارڈز موجود تھے جو ایکسپائر ہوچکے تھے تاہم 5 ڈالرز ابھی بھی موجود تھے۔