خودفکری میں مبتلا بچے دوست کیسے بنائیں؟

143

خودفکری ایک نفسیاتی بیماری ہے جسے انگریزی میں Autism کہا جاتا ہے۔ اس کی علامات چھوٹی عمر سے ہی ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ اس میں بچے اپنے ارد گرد ایک خول بنا لیتے ہیں اور دوسرے بچوں سے دوستی اور میل ملاپ نہیں کرنا چاہتے یا کرتے ہوئے گھبراہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ اور صرف اپنی ایک خیالی دنیا میں مگن رہتے ہیں۔

یہ مضمون ایسے ہی بچوں کو میل جول رکھنے اور اپنے ہم عمروں سے دوستی کرنے کیلئے اُن میں حوصلہ افزائی پیدا کرنے کیلئے تحریر کیا جارہا ہے۔

آپ نے یہ کہاوت سنی ہوگی کہ “یہاں کوئی اجنبی نہیں ہیں ، صرف اسیے دوست ہیں جو آپ سے ابھی تک ملے نہیں۔”

دوست ہر جگہ ہیں۔ اپنے کلاس روم کے میں ذرا دیکھیں اور تلاش کریں۔ اور اگر ایسا ہم عمر آپ کو بل جائے جس کو آپ بحیثیت دوست اپنانا چاہیں گے تو یاد رکھیں پہلا قدم آپ ہی کو آگے بڑھانا ہوگا۔

اس کے علاوہ دوسرے تفریحی مقامات پر بھی جیسے اسپورٹس کلب، کھیل، موسیقی کے گروپس، سوئمنگ پریکٹس ، کراٹے ، فٹ بال کلب ، پارکس  وغیرہ میں بھی آپ کو کئی دوست مل سکتے ہیں۔

ایسے ہم عمر کے ساتھ دوستی کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے جس کی پسند اور ناپسند آپ جیسی ہوں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کو ڈرائنگ کرنے کا شوق ہے تو آپ بھی ایسے دوست کو تلاش کریں جسے ڈرائنگ کرنا پسند ہو لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اچھا بچہ بھی ہو۔ وہ دوسروں کا مذاق نہیں اڑاتا ہو ، اساتذہ کی بات مانتا ہو ، اسکول میں شرارت نہ کرتا ہو۔

دوستی کی شروعات کیسے کریں:

ایک بار جب آپ کو کوئی ایسا دوست مل جائے جو آپ کے خیال میں اچھا دوست ثابت ہوگا تو سب سے پہلا کام اس کے پاس جاکر مسکراتے ہوئے اسے سلام کریں اور دوستی کا ہاتھ بڑھائیں۔

یہاں کچھ دوسرے نکات بھی دیے جارہے ہیں جن پر آپ عمل کرکے اُسے اپنا اور زیادہ گہرا دوست بنا سکتے ہیں۔:

1) اگر وہ کھیل کے میدان میں ہو تو آپ اُس کے پاس دوستانہ انداز میں جائیں اور سلام کرنے کے بعد اُس سے پوچھیں کہ آپ بھی اُس کے ساتھ کھیل سکتے ہیں؟۔

2) اگر وہ اکیلا پیدل کہیں جارہا ہو تو آپ اُس سے ساتھ چلنے کی اجازت لیں۔ اگر وہ اجازت دے تو اُس کے پسندیدہ موضوع پر اُس کے ساتھ ہلکی پھلکی باتیں کرتے ہوئے چلیں۔

3) اگر آپ کھیل رہے ہوں تو اُس کو بھی دعوت دیں کہ کیا آپ وہ بھی آپ کے ساتھ کھیلنا چاہے گا؟

4) اگر آپ کے پاس کوئی اایسی چیز ہے جو آپ کے دوست کو پسند ہے تو اُس کو بھی پیش کریں اور مل بانٹ کے استعمال کریں۔

5) آپ کہیں بیٹھے ہوں اور آپ کا دوست آجائے تو اُس کیلئے جگہ بنائیں اور اُس سے پوچھیں کہ کیا وہ یہاں بیٹھنا چاہے گا؟

6) وہ جب نئے کپڑے یا جوتے پہن کر آئے یا اُس نے کوئی ڈرائنک بنائی ہو تو اُس کی تعریف کریں۔