نوجوان ریسر پاکستان کی نمائندگی کے لیے پر عزم

131

موٹر سائیکل ریسر 27سالہ محمد عثمان غنی فیڈریشن ڈی موٹوسائیکلائز (ایف آئی ایم) ریسنگ لائسنس رکھنے والے پہلے پاکستانی ہیں،جو ڈی موٹو سائیکلائز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

محمد عثمان غنی نے کہاکہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ایف آئی ایم  ریسنگ لائسنس رکھنے والے پہلے پاکستانی کی حیثیت سے اپنے ملک کی نمائندگی کرسکوں گا، مجھے ہمیشہ پاکستانی ہونے پر فخر رہا ہے اور میں اس ریس کے ساتھ ساتھ دنیا کی تیز ترین عالمی ریس میں شرکت کرنے کیلیے تیار ہوں۔

محمد عثمان غنی شہر کراچی میں پیدا ہوئے ،بعدازاں وہ سعودیہ عرب میں مستقل رہائش پذیر ہوگئے، محمد عثمان نے ایف آئی ایم لائسنس 2017 میں حاصل کیا تھا اور  گذشتہ 3 سالوں میں موٹرسائیکلنگ ریس میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

خیال رہے کہ ایف آئی ایم 1904 میں قائم ہوئی جو موٹرسائیکل کھیلوں کے لیے عالمی گورننگ باڈی اور موٹرسائیکلنگ کے بین الاقوامی نمائندگی کرتی ہے ۔