لاہور: ممتاز عالم دین اور تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی مینار پاکستان پر نماز جنازہ ادا کردی گئی.
ممتاز عالم دین اور تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نمازہ جنازہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ادا کی گئی، انکی نماز جنازہ حافظ سعد رضوی نے پڑھائی، علامہ سعد رضوی علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.
#WATCH Large crowed gather in #Lahore Minar-e-Pakistan for Tehreek e Labbaik #TLP chief #AllamaKhadimHussainRizvi's Funeral Prayers #MinarePakistan #AllamaKhadimRizvi #KhadimHussainRizvi #KhadimRizviRIP pic.twitter.com/Wu5zPxJbjL
— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) November 21, 2020
یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی جمعرات 19 نومبر کو دارفانی سے کوچ کرگئے تھے۔ علامہ خادم حسین رضوی پنجاب کے ضلع اٹک سے تعلق رکھتے تھے، وہ حافظ قران تھے ،انہیں عربی اور اردو کے علاوہ فارسی زبان پر بھی عبور حاصل تھا۔ کئی سال قبل وہ ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں معذور ہوگئے تھے۔
خادم حسین رضوی22جون 1966ء ضلع اٹک میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام حاجی لعل خان تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم جہلم سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے درس نظامی مکمل کیا۔
علامہ خادم حسین رضوی نے کئی دھرنوں کی قیادت کی جب کہ گزشتہ ہفتے 14سے16نومبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کی قیادت کی تھی جس کے بعد حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا تھا تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ انہیں دھرنے کے دوران ہی بخار ہوا جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا جبکہ خاندانی ذرائع نے بھی ان کے گزشتہ چند روز سے بخار میں مبتلا اور اس کے نتیجے میں انتقال ہونے کی تصدیق کی ہے۔