“حکومتی کورونا میں 100 فیصد موت کا خطرہ ہے”

140

لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی کورونا میں 100 فیصد موت کا خطرہ ہے.

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام حکومتی کورونا کے خلاف باہر نکلیں، حکومتی کورونا اگر 6 ماہ رہ گیا تو مکمل تباہی ہے، حکومتی کورونا میں 100 فیصد موت کا خطرہ ہے اور حکومتی کورونا آٹا، چینی کھا گیا.

انہوں نے کہا کہ ہم پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے اور وزرا جب بات کرتے ہیں تو کورونا ہی لگتے ہیں، یہ کورونا حکومت ہے، پوری حکومت ہی جانی چاہیئے.

رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ  26 نومبر کو اوکاڑہ میں مسلم لیگ (ن) جلسہ کرنے جارہی ہے جبکہ حکومت جلسوں میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے، پی ڈی ایم تحریک حکومتی اجازت سے نہیں چلائی جاسکتی.