کراچی: شوکت خانم پاکستان کا سب سے بڑا اسپتال ہوگا، وزیراعظم

149

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں تعمیر ہونے والا شوکت خانم میموریل ٹرسٹ پاکستان کا سب سے بڑا کینسر اسپتال ہوگا.

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیر کا آغاز دیکھ کر اچھا محسوس ہوا.

انہوں نے کہا کہ یہ کینسر اسپتال پاکستان کا سب سے بڑا مرکزِ شفا ہوگا اوراسپتال میں جدید ٹیکنالوجی والے آلات نصب بھی نصب ہوں گے.

واضح رہے کہ شوکت خانم میموریل اسپتال اور لیبارٹری سینٹر پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلا کینسر کا مفت علاج کرنے والا ادارہ ہے جو 1994 میں موجودہ وزیراعطم عمران خان نے بنایا تھا جبکہ مارچ 2011 میں دوسرے اسپتال کی بنیاد رکھی اور 29 دسمبر 2015 کو پایہ تکمیل پر پہنچا۔