کراچی کے5 اضلاع میں 50سے زائد علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

215

کورونا وائرس کی دوسری لہرکے باعث کراچی کے 5 اضلاع کے 50سے زائد علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا۔

 کراچی یونیورسٹی  نے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائيکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے نوٹیفکيشنز جاری کردیئے ہیں۔

کراچی کے 4 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق ضلع وسطی، ضلع جنوبی اور ضلع کورنگی میں فوری طور پر اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیاجبکہ ضلع غربی میں 22 نومبر سے لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگا۔

سندھ حکومت کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع جنوبی میں لاک ڈاؤن غیر معینہ مدت کیلئے نافذ کیا گیا ہے جبکہ دیگر تین اضلاع میں 14 روز کیلئے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ضلع وسطی کے 26 علاقے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند کئے گئے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں : عزیز آباد، علی آباد، کریم آباد، یاسین آباد، دستگیر، ناظم آباد، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم، شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی، مسلم ٹاؤن اور فردوس کالونی کے علاقے سیل کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ کو متعلقہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کی ہدایت کردی گئی جبکہ مخصوص گھروں کو بھی سیل کیا جائے گا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 20 نومبر سے 4 دسمبر تک نافذ رہے گا۔