اگر آپ کے بچے کی ناک سے خون آرہا ہو تو کیا کریں؟

587

ناک سے خون بہنا 3 سے 10 سال کی عمر کے بچوں میں عام ہے اور یہ زیادہ تر ناک اندر کھینچنے یا خشک ہوا کی وجہ سے ہوتا ہے۔ کبھی کبھی یہ خطرے کی علامت بھی ہوسکتا ہے لیکن عام طور پر یہ معاملہ اتنا سنجیدہ نہیں ہوتا۔ اکثر اوقات ناک سے خون بہنا خود ہی رک جاتا ہے۔ بچوں کی ناک سے جب خون آئے تو ایسی چند گھریلو تدابیر ہیں جنہیں والدین اپنا سکتے ہیں۔

1) پرسکون رہیں اور اپنے بچے کو سب ٹھیک ہونے کا یقین دلائیں۔

2) اپنے بچے کو کرسی پر سیدھا بٹھائیں یا اپنی گود میں بٹھالیں اور پھر اس کا سر تھوڑا سا آگے کی جانب جھکادیں۔

3) اپنے بچے کو ٹیک نہ لگانے دیں اس سے گلے کے پچھلے حصے میں خون بہہ سکتا ہے اور اس سے کھانسی یا الٹی ہوسکتی ہے۔

4) ٹشو یا صاف گیلے کپڑے سے ناک کے نرم حصے پر آہستہ آہستہ لگائیں۔ 10 منٹ تک ناک پر ہلکا سا دباؤ رکھیں۔ اگر آپ کپڑا یا ٹشو جلدی ہٹالیں گے تو دوبارہ خون بہہ سکتا ہے۔

5) جب بچے کی ناک سے خون بہنا بند ہوجائے تو اُسے آرام کروائیں اور ناک چھینکنے ، رگڑنے اور کسی بھی طرح کے کھیل کھیلنے سے سختی سے منع کریں۔