پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کیخلاف کراچی میں احتجاج

276

کراچی کے انصاف ہاؤس میں تحریک انصاف کے کارکنان نےکراچی کی قیادت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کردی۔

ڈیفنس کے مظاہرین نے انصاف ہاؤس میں خرم شیر زمان اور جنرل سیکریٹری سعید آفریدی کے خلاف احتجاج کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی کی کابینہ تحلیل کی گئی جبکہ کارکنان کونظراندازکیاجارہاہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کراچی قیادت وزیراعظم کوسب اچھاہےکی رپورٹ دیتی ہے، کراچی میں پی ٹی آئی قیادت جھوٹ سے کام لے رہی ہے۔