افغانستان میں متعدد راکٹ حملوں میں ہلاکتوں کی اطلاعات

145

افغانستان کے دارلحکومت کابل کے مختلف علاقوں میں 14 راکٹ حملوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل میں 14 راکٹ حملوں کے باعث 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں، راکٹ حملے کابل کے گرین زون میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں متعدد غیر ملکی سفارت خانے اور غیر ملکی کمپنیاں موجود ہیں۔

ترجمان کابل پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے مختلف مقامات پر راکٹ حملوں کی اطلاعات ہیں تاہم اموات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

افغان وزارت صحت کے مطابق حملوں میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں تاہم بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق حملوں میں کئی افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے.

دوسری جانب وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح دو بم دھماکے ہوئے، ایک دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔