خادم حسین رضوی کے صاحبزادے تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر

201

علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد ان کے سب سے بڑے صاحبزادے علامہ سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کا نیا امیر مقرر کردیا گیا.  

تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر کا اعلان مینار پاکستان گرائونڈ میں خادم حسین رضوی کے نماز جنازہ کے اجتماع پر کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی.

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی جمعرات 19 نومبر کو دارفانی سے کوچ کرگئے تھے۔

خیال رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی نے کئی دھرنوں کی قیادت کی جبکہ گزشتہ ہفتے 14سے 16 نومبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کی قیادت کی تھی جس کے بعد حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا تھا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں دھرنے کے دوران ہی بخار ہوا جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا جبکہ خاندانی ذرائع نے بھی ان کے گزشتہ چند روز سے بخار میں مبتلا اور اس کے نتیجے میں انتقال ہونے کی تصدیق کی ہے۔