پاکستان کراٹے فیڈریشن کے انتخابات مکمل

37

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کراٹے فیڈریشن کے انتخابات میں آئندہ 4ساک کے لئے محمد جہانگیر کو چیئرمین، احمد بیگ کو صدر اور عندلیب سندھو کو سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا ،پاکستان کراٹے فیڈریشن کی جنرل کونسل کی میٹنگ گذشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کراٹے فیڈریشن سے منسلک تمام ادارے پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، بلوچستان ، سندھ، پنجاب، کے پی اور اسلام آباد نے حصہ لیا۔ اجلاس میں آئندہ 4 سال کے لیے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔ جس میں محمد جہانگیر چیئرمین، احمد بیگ صدر، عندلیب سندھو جنرل سیکریٹری اور خالد نور خزانچی منتخب ہوئے، اس کے علاؤہ سینئر نائب صدر نسیم قریشی، نائب صدور میں صباحت رفیق، میجر فیصل سلیم بٹ، فرمان احمد اور اعجاز الحق، لیڈی وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر قراتلعین، ایسوسی ایٹ سیکرٹریز محمد ندیم اور بابر اقبال، لیڈی ایسوسی ایٹ سیکرٹری عظمیٰ اصغر منتخب ہو گئیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں خورشید خان، عبدالحمید، عطا حسین بٹ، ممتاز شاہ اور قر تالاین شامل ہیں۔ قومی کراٹے ٹیم کے کوچ شاہ محمد شان نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب عہدیدار پہلے کی طرح کھیل کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔