نوابشاہ: عدالتی حکم پر پولیس کی کارروائی،32کسان بازیاب

54

نواب شاہ(نمائندہ جسارت)سیشن جج بینظیر آباد کے حکم پر پولیس نے مختلف زمینداروں ڈاکٹر عطا اللہ بروہی اور ایاز ڈاھری کی زمینوں پر چھاپا مار کر مردوں، عورتوں اور معصوم بچوں سمیت 32 کسانوں کو بازیاب کرا لیا گیا، بازیاب ہونے والوں میں منظور ماچی، سکینہ علی، غلام کیول، مارسنگ، کیول، لال جی ودیگر شامل ہیں، واضح رہے کہ 3 روز قبل سیشن جج شہید بینظیر آباد کی عدالت میں گاموں اور مارو بھیل نے درخواست دائر کی تھی کہ زمیندار عطا اللہ
بروہی اور ایاز ڈاہری ہمارے مردوں، عورتوں اور معصوم بچوں سمیت 32 کسانوں کو زبردستی قید کرکے مفت میں جبری مشقت کرواتا ہے، جس کے بعد پولیس نے عدالت کے حکم پر کارروائی کرکے 32 کسانوں کو بازیاب کروانے کے بعد فورتھ ایڈیشنل کورٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں پر عدالت نے کسانوں کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت دے دی۔