مہنگائی کے خلاف مینگورہ میں آج جلسہ ہوگا، سراج الحق خطاب کرینگے

68

لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی مہنگائی
اور بے روزگاری کے خلاف جاری تحریک کا تیسرا بڑا جلسہ آج سوات میں ہوگا ۔ جلسے سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ، خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان اور مقامی رہنما خطاب کریں گے ۔ قیصر شریف نے کہاکہ مینگورہ کا جلسہ ملکی تاریخ کے بڑے جلسوں میں سے ایک ہوگا جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے ۔