عمران اور کورونا دونوں سے عوام کو نجات دلائیں گے،شیری رحمان

19

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکر ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کے بہانے عمران خان کو کورونا کا خیال تو آیا، جب حکومت ہاتھ سے نکلنے لگی تو عمران خان کورونا وائرس کی صدائیں لگانے لگے۔ شیری رحمان نے کہاکہ اپوزیشن عمران خان اورکورونا وائرس دونوں سے عوام کو نجات دلائے گی، جس کورونا کو عمران خان معمولی زکام کہتے تھے، آج اس کا نام لے کر ڈرا رہے ہیں، عوام نے عمران خان کو اپنے تیور دکھائے تو انہیں کورونا یاد آگیا، پہلے عمران خان کورونا کو سندھ حکومت کا بہانہ کہتے نہ تھکتے تھے۔شیری رحمن نے نصیحت کی کہ عمران خان کبھی خود بھی عوامی مقامات پر ماسک پہن لیا کریں۔