دادو ، غیر معیاری اور جعلی زرعی ادویات کیخلاف کارروائی

59

 

دادو (نمائندہ جسارت) دادو میں سیکڑوں غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کا زرعی جعلی کھاد، ادویات اور بیج کی فروخت کے لیے ضلع بھر میں بارہ سو سے زائد دکانیں کھل گئیں۔ ایسی شکایات پر محمکہ زراعت کی ٹیم نے ایگریکلچرل آفیسر محمد امین پنہور کی سربراہی میں مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 75 سے زائد سیمپل حاصل کیے جن میں چالیس سیمپل غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ثابت ہونے پر ٹیم نے دادو کی کنزیومر کورٹ، سول جج اور مجسٹریٹ کی عدالت میں جعلی کمپنی کا خام اور غیر رجسٹرڈ مال فروفت کرنے والے زوہیب شاہ، حشمت آرائیں اور نیاز پنہور کیخلاف کیس داخل کیے گئے۔ اس موقع پر ٹیم آفیسر محمد امین نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کا غیرمعیاری زرعی کھاد اور ادویات بیج فروخت کیا جارہا تھا، حکومت کے احکامات پر سب کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دوسری جانب آبادگاروں منظور علی، اعجاز علی راجا اور دیگر نے حکومت سندھ اور محکمہ زراعت سے مطالبہ کیا ہے کہ نقلی بیج اور کھاد فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔