سکھر، گرلز ڈگری کالج میں پندرہ طالبات کے  کورونا ٹیسٹ مثبت، کالچ 15 روز کے لیے بند

25

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے تعلیمی اداروں میں بھی کورونا کیسز ظاہر ہونے لگے، گرلز ڈگری کالج کی پندرہ طالبات کے ٹیسٹ مثبت آگئے، کالج کو پندرہ روز کے لیے بند کردیا گیا، ملک میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے اور تعلیمی اداروں سے بھی تیزی سے کیس سامنے آرہے ہیں۔ سکھر کے گرلز ڈگری کالج میں طالبات کے لیے جانے والے کورونا ٹیسٹ میں سے پندرہ طالبات کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں اور کالج انتظامیہ نے کالج کو پندرہ روز کے لیے بند کردیا ہے، تاہم تدریسی عملے کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کالج انتظامیہ کے مطابق متاثرہ طالبات کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کرا دیا گیا ہے جبکہ ابھی طالبات کی بڑی تعداد کے ٹیسٹ کا نتیجہ آنا باقی ہے۔