موسم سرما کی تعطیلات کی خلاف وزری  کرنے والے نجی اسکولوں کیخلاف  کارروائی ہوگی، یار محمد رند

21

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کی خلاف وزری کرنے والے نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔ وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ صوبے میں سکولوں کی بندش سے متعلق حتمی فیصلہ 23نومبرکو ہوگا۔ اسکولوں کی بندش کے دوران نجی تعلیمی ادارے کھلے رہے تو قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکومت بلوچستان نے پہلی تا 8ویں جماعت کے امتحانات 10مارچ کو لینے کا فیصلہ کیا ہے، نجی اسکولز بھی اس فیصلے کے پابند ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو اسکولز فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کی کوئی ڈگری قابل قبول نہیں ہوگی۔