بلوچستان کے علاقے دکی میں مٹی کا  تودہ گرنے سے کانکن جاں بحق

31

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے دکی میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن جاں بحق ہوگیا۔ دکی کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن عبیداللہ ولد رحم گل عرف غنڈئی موقع پر جاں بحق ہوگیا جو افغانستان کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ لاش نکانلے کے بعد سول اسپتال دکی منتقل کردی گئی۔جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے آبائی وطن روانہ کردی گئی۔