سابق صدر بدین پریس کلب تنویر احمد کا کامیاب ہیڈ انجری کا آپریشن

22

بدین (نمائندہ جسارت) سینئر صحافی اور سابق صدر بدین پریس کلب تنویر احمد کا کراچی آغا خان اسپتال میں کامیاب ہیڈ انجری کا آپریشن۔ بدین پریس کلب کہ سابق صدر سینئر صحافی اور نمائندہ ایکسپریس بدین تنویر احمد آرائیں کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر پہلے حیدر آباد اور پھر آغا خان اسپتال کراچی منتقل کیا گیا، جہاں پر ملک کے معروف اور نامور نیرو سرجن احسان باری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیری برل ہیما ٹوما نیرو سرجری کا کامیاب آپریشن کیا کامیاب آپریشن کہ بعد گزشتہ روز تنویر احمد آرائیں کو گھر منتقل کردیا گیا ہے۔