ٹنڈوالہٰیار، الطاف جسکانی کے قاتلوں کی گر فتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ

40

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) سندھ تر قی پسند پارٹی کے وائس چیئر مین الطاف جسکانی کے قاتلوں کی گر فتاری کے لیے پولیس کے ضلع بھر میں اور دیگر ضلعوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری، شک کی بنیاد پر چار افراد کی گرفتار ی کی اطلاع، قاتل کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو، قانون سے بالاتر نہیں، قانون سے کو ئی بچ نہیں سکتا۔ ایس ٹی پی کے وائس چیئرمین الطاف جسکانی کے قاتل جلد قانون کی حراست میں ہوں گے، ہماری کوشش ہے کہ کسی بھی شخص سے ناانصافی نہ ہو اور حقیقی مقدمے کے اصل قاتل ہی گرفتار ہوسکیں۔ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی ٹنڈوالہٰیار رخسار احمد کھاوڑ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا کام انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور قاتلوں کی گرفتاری ہوتی ہے لیکن کوشش ہوتی ہے کہ مقدمات میں نامزد ملزمان کو ہی گرفتار کیا جاسکے۔ اس کے لیے ہمارے ماہر افراد کی ٹیم اپنا کام کررہی ہے۔ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔