قرض عدم ادائیگی کیس،6 افراد کے وارنٹ جاری

23

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور کی بینکنگ کورٹ نے بینکوں سے قرضہ لیکر واپس نہ کرنے کے کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے چچازاد بھائیوں میاں جاوید شفیع، طارق شفیع، زاہد شفیع اور میاں شاہد شفیع سمیت 6 افراد کے عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ بینکنگ عدالت کے جج منیر احمد جوئیہ نے بینکوں کے قرض واپس نہ کرنے کے کیس کی سماعت کی۔