تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، اسحق منصوری

49

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق منصوری نے سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے اقدامات کرے کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے پہلے
ہی بچوں کا بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہوچکا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری اور کورونا وبا سے بچائو کے لیے حفاظتی اقدامات بھی ناگزیر ہیں، دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں اللہ تعالیٰ نے بہت بڑا کرم کیا ہے ، جماعت اسلامی کے رہنما نے زور دیا کہ اسکول مالکان واساتذہ بھی اس حوالے سے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کریں۔ ملک کی تعمیروترقی اورنوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پرخصوصی توجہ دینا وقت کی بہت بڑی ضرورت ہے۔