پنجاب پولیس میں 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کی منظوری

46

لاہور (نمائندہ جسارت)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب پولیس میں10300 کانسٹیبل اور بلوچ لیویز میں378بھرتیوں کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی نے کہاکہ امن عامہ کی صورتحال میں بہتری کے لیے پولیس میں مزید بھرتیاں کی جا رہی ہیں، بلوچ لیویز میں بھرتیوں سے راجن پور اورڈیڑہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں لا اینڈ آرڈر میں بہتری آئے گی۔ماضی کی روایات کے برعکس پولیس کی ضروریات کا تعین کر کے وسائل مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔