اسٹوڈنٹس پائلٹ لائسنس کا اجرا بحال

195

کراچی(نمائندہ جسارت)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسٹوڈنٹس پائلٹ لائسنس (ایس پی ایل)کا اجرا بحال کردیا ہے جس کے بعد طالب علم اپنی فلائنگ کلب کی سرگرمیاں بھی جاری رکھ سکیں گے۔ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایس پی ایل کے دوبارہ اجرا کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، عالمی ہوا بازی کی تنظیم نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے نئے لائسنس کے اجرا سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا،جس کے بعد سے اسٹوڈنٹس پائلٹس لائسنس سمیت دیگر پائلٹوں کے لائسنسوں کا اجرا عارضی طور پر روکا ہوا تھا۔