گورنر سندھ نے نمائش انڈر پاس ایٹ گریڈ ورکس کا افتتاح کردیا

51

کراچی(نمائندہ جسارت)گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے

GL-16نمائش انڈر پاس کے ایٹ گریڈ ورکس کا افتتاح اورGL-20 کا سنگ بنیاد رکھ دیا،GL-20کے تحت گرین لائن منصوبے کیلیے 1.8 کلومیٹر 4لین کامن کوریڈور بنایا جائے گا جو نمائش انڈر پاس کے بعد شروع ہو کر میونسپل پارک پر اختتام پذیر ہوگا، جس میں3 اسٹیشن ہونگے، منصوبہ مارچ 2022 میں اختتام پذیر ہوگا۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گور نر سندھ نے کہا کہ جزیروں پر سرمایہ کاری سندھ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی، آمدنی صوبے کی ہوگی نہ کہ وفاق کی، حکومت سندھ کے اعتراضات کو دور کریں گے۔ کشمور واقعے پرانہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے مرتکب مجرمان کو سزائے موت سے کم کوئی سزا نہیں ملے گی یہ میرا وعدہ ہے ، جبکہ بہادر اے ایس آئی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی سفارش کریں گے۔