وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

148

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شدید زخمی اور ایک شہید ہوگیا.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاعات پرسیکیورٹی  فورسز نے شمالی وزیرستان میں دریائے کیتو کے شمالی مغرب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا.

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شدید زخمی اور ایک سپاہی صدام شہید ہوگیا.

زخمی جوانوں کو طبی  امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شہید ہونے والے سپاہی کی میت کو آبائی شہر بھیجنے تیاریاں کی جارہی ہیں.

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید سپاہی کی عمر 27 سال تھی اور کرک کا رہنے والا تھا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے.