وفاقی وزیر سانئنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں سے متعلق کہنا ہے کہ اگر جلسوں کا زیادہ شوق ہے تو ورچوئل جلسے کرلیں.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سانئنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی حکمت عملی بدلیں اور اگر جلسوں کا زیادہ شوق ہے تو ورچوئل جلسے کرلیں.
یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک نے کورونا بم بنانے میں کسر نہیں چھوڑی، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام پشاور میں آج ہونے والے جلسے کے بارے میں اپنے ردعمل میں کہا کہ نادانوں اگر بیماری پھیلتی ہے اور لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگتی ہیں تو کاہے کی سیاست؟ سیاست،اقتدار زندگی کے ساتھ ہیں اور اگر زندگی چیلنج ہو جائے تو سیاست کیا ہونی ہے.
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے دو کلوگوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے.
اپوزیشن اپنے دو کلوگوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے، نادانوں اگر بیماری پھیلتی ہےاور لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگتی ہیں تو کاہے کی سیاست؟سیاست،اقتدار زندگی کے ساتھ ہیں اگر زندگی چیلنج ہو جائےتو سیاست کیاہونی ہے، اپنی حکمت عملی بدلیں اگرجلسوں کا زیادہ شوق ہے ورچوئل جلسےکرلیں https://t.co/CpegjSq4Zw
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 22, 2020