عمران خان نے جھوٹ کو یوٹرن کا نام دے دیا، سینیٹر سراج الحق

234

سوات: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جھوٹ کو یوٹرن کا نام دے دیا ہے.

ملک میں ہوشربا مہنگائی،غربت اور لاقانونیت کے خلاف سوات میں عام گراسی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ  حکومت نے سب کو مایوس کیا، ہرچیز مہنگی کردی اورعوام کو برباد کردیا ہے.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت ختم ہورہی ہے، وزیر نے کہا کہ حکومت نے ہمیں بھی بدنام کیا ہے.

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ نہ بولنے کا وعدہ کیا تھا،عمران خان نے وعدہ کیا اگر عوام نے انکے خلاف احتجاج کیا تواستعفا دے دیں گے، انہوں نے جھوٹ کو یوٹرن کا نام دے دیا ہے.