نواز شریف کی والدہ انتقال کرگئیں

166

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر انتقال کرگئیں.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی والدہ کے انتقال سے متعلق اطلاع دی.

بیگم شمیم اختراپنے بڑے بیٹے نوازشریف کیساتھ لندن میں موجود تھیں جو 15 فروری کو گئی تھیں.

لیگی رہنما عطا تارڑ کے مطابق شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، سلیمان شہباز نے بیگم شمیم کی وفات کی تصدیق کی.

دوسری جانب پی ڈی ایم کے زیراہتمام پشاور جلسہ گام میں موجود مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کولندن میں مقیم دادی کےانتقال سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے.