پاکستان یہودیوں سے متعلق بیان واپس لے ، فرانس

358

 

پیرس/اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان یہودیوں سے متعلق بیان واپس لے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شیریں مزاری نے کہا تھا کہ ‘ایمانویل ماکرون مسلمانوں کے ساتھ وہی سلوک کر رہے ہیں جو نازیوں نے یہودیوں کے ساتھ کیا، جس میں نازی جرمنی میں یہودیوں کو بھی شناخت کے لیے اپنے لباس پر پیلے رنگ کا ستارہ پہننے پر مجبور کیا گیا تھا۔ فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف جوڈریان نے وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نفرت انگیز الفاظ اورصریح جھوٹ پر مبنی ہیں، نفرت اور تشدد کے نظریات سے دوچار ہیں۔انہوں نے شیریں مزاری کے بیان کو بہتان قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا۔فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ پیرس نے پاکستان کے سفارتخانے کو ان تبصروں کی شدید مذمت سے آگاہ کیا ہے۔ان مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ان بیانات کو واپس لینا چاہیے اور احترام کی بنیاد پر بات چیت کی راہ پر گامزن ہونا چاہیے۔ ادھر شیریں مزاری نے
فرانس کی وزارت خارجہ کی مذمت میں جواب دیا۔ڈان نیوز کے مطابق شیریں مزاری نے بتایا ہے کہ فرانسیسی سفیر نے مجھے پیغام بھیجا ہے کہ جس مضمون کا حوالہ دے کر آپ نے نازیوں اور یہودیوں والی بات کہی دراصل اس آرٹیکل میں معلومات غلط تھیں۔انہوں نے اپنے مؤقف کے حق میں ٹوئٹ میں کہا کہ میری ٹوئٹ کو جھوٹ کہنے سے پہلے متعلقہ لنک پڑھیں۔شیریں مزاری نے کہا کہ ایک بات تو بتائیںفرانس میں عوامی مقامات پر راہباؤں کو تو مخصوص لباس پہننے کی اجازت ہے لیکن مسلمان خواتین حجاب نہیں کرسکتیں، کیا یہ واضح امتیاز برتنے کی نشانی نہیں،ایسا کیوں ہے؟