قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

123

اور جو کوئی اللہ کے داعی کی بات نہ مانے وہ نہ زمین میں خود کوئی بل بوتا رکھتا ہے کہ اللہ کو زچ کر دے، اور نہ اس کے کوئی ایسے حامی و سرپرست ہیں کہ اللہ سے اس کو بچا لیں ایسے لوگ کھلی گمراہی میں پڑ ے ہوئے ہیں۔ اور کیا اِن لوگوں کو یہ سجھائی نہیں دیتا کہ جس خدا نے یہ زمین اور آسمان پیدا کیے ہیں اور ان کو بناتے ہوئے جو نہ تھکا، وہ ضرور اس پر قادر ہے کہ مْردوں کو جلا اٹھائے؟ کیوں نہیں، یقینا وہ ہر چیز کی قدرت رکھتا ہے۔ (سورۃ الاَحقاف:32تا33)
سیدنا عمرو بن عبسہ ؓ نے رسول اللہ ؐ سے دریافت کیا کون سا ایمان افضل ہے؟ ارشاد فرمایا: وہ ایمان جس کے ساتھ ہجرت ہو۔ عرض کیا، ہجرت کیا ہے؟ فرمایا: ’’یہ کہ تم برائی کو چھوڑ دو‘‘۔ (مسند احمد)
رسول کریم ؐ نے ارشاد فرمایا: رزق کی طرف جلدی نہ کرو کیوںکہ بندہ اس وقت تک نہیں مرتا جب تک اس کے نصیب کا آخری رزق بھی اس تک پہنچ نہ جائے، اور حلال کی طلب کیا کرو اور حرام کو ترک کردو۔ (ابن حبان)