دمام میں تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام محفل سیرت النبیؐ

63

تحریک لبیک پاکستان (سعودی عرب) کے زیر اہتمام دمام میں محفل سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کی صدارت انجینئر ریاست علی نے کی۔ محمد رزاق خان نے تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز کیا، جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت رانا محمد وقاص کو حاصل ہوئی۔ سید علی مرتضیٰ شاہ بخاری، محمد فاروق سندھو، محمد لیاقت پسوال، رانا اعجاز احمد رضوی، انجینئر ریاست علی نصیر انجم اور محمد عظیم نے تقریب سے خطاب کیا۔ منتظمین میں محمد آصف گھمن، محمد ساجد، محمد کامران، محمد جاوید، محمد طارق، محمد معظم جب کہ شرکا کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مقررین نے اپنے خطاب میں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا میں تشریف لانے کے مقصد پر روشنی ڈالی۔ آخر میں ہدیہ درودشریف کے ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔