پاکستان انٹر نیشنل اسکول جدہ (انگلش سیکشن) کی گریجویشن تقریب

100

پاکستان انٹر نیشنل اسکول جدہ (انگلش سیکشن ) میں اے لیول کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں والدین نے آن لائن شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ عالمی وبا کے باعث ہمیں انتہائی نا مساعد حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کمیونٹی نے جس طرح ان حالات کا مقابلہ کیا ہے، اس پر تمام پاکستانی لائق ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ مستقبل میں بھی اپنے اہداف کا حصول اسی طرح کامیابی سے جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر اسکول کے پرنسپل عدنان ناصر نے کہا کہ کورونا نے ہمیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے جب کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خصوصی فضل و کرم سے ہمیں اس عالمی وبا سے بڑی حد تک محفوظ رکھا۔ انہوں نے طلبہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس عزم و ہمت کا مظاہرہ کر کے اہداف کا حصول ممکن بنایا اس کے لیے آپ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ بعد ازاں مہمان ِ خصوصی اور اسکول کے پرنسپل نے طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔