پی ٹی آئی (نظریاتی پینل) اور ٹائیگر فورس کے تحت اقبال ڈے کا اہتمام

94
صائمہ طارق چودھری تقریب کے شرکاء کا گروپ فوٹو

پی ٹی آئی (نظریاتی پینل) اورٹائیگرفورس کے زیراہتمام اقبال ڈے کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت تنویر صدیق خان نے کی، جبکہ مہمان خصوصی محمد افضل چیمہ تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ٹائیگر فورس کے صدر انجم اقبال وڑائچ نے انجام دیے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ان کی مسلمانوں کے لیے کاوشوں کو اجاگر کیا۔
تقریب سے ہما قاسم نقوی اور صائمہ طارق چودھری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کے علاوہ چودھری فیاض احمد، چودھری ناصر حسن، بدر عالم بھٹی، یاسر عرفات گوندل، ملک مظفر اعوان، چودھری افتخارچیمہ، طارق حسن چیمہ، چودھری عدنان، عبدالرحمن کمبوہ، ملک مدثر عزیز، چودھری تنویر احمد ملہی، حاجی مظہر اقبال انجم، فاروق احمد تارڑ، ملک شہزاد، سوشل میڈیا ہیڈ جدہ سٹی محسن رفیق و دیگر کارکنان بھی پروگرام میں شریک تھے۔ آخر میں چودھری محمد عظیم آرائیں نے مہمان خصوصی سمیت تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔