پنگریو ،اولیا جرکس ڈنانی کا عرس شروع

37

پنگریو( نمائندہ جسارت)پنگریو کے قریب معروف اولیا جرکس ڈنانی کا سالانہ عرس ان کی درگاہ پر شروع ہوگیا ، عرس کی تقریبات کاافتتاح درگاہ کے متولی محمدحسین درس،محمدرمضان درس اور انسپکٹرغلام قادرسرکی نے درگاہ پرچادرچڑھا کرکیا ۔ اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی اورمحفل سماع بھی منعقد کی گئی ۔ عرس میں سندھ کے مختلف اضلاع سے عقیدت منداور مریدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عرس تین روزتک جاری رہے گا۔