شادی لارج بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، دس سالہ بچے کو ڈمپر نے کچل دیا

65

شادی لارج (نمائندہ جسارت) شادی لارج بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، دس سالہ بچے کو ڈمپر نے کچل دیا، لاش گھر پہنچنے پر کہرام۔ شادی لارج بائی پاس روڈ کی غلط ڈیزائزنک کے باعث حادثات معمول بن گئے، اب تک بائی پاس حادثات میں پچاس سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ شادی لارج بائی پاس پر ایک تیز رفتار ڈمپر نے دس سالہ بچے گل محمد چانڈیو کو کچل دیا، جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ لاش گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا۔ واقع کی رپورٹ شادی لارج پولیس تھانے میں درج کروا دی، پولیس نے ڈمپر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ شادی لارج کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس بائی پاس کی ڈیزائنگ بھی غلط کی گئی ہے اور دوسرا تیز رفتاری پر انتظامیہ کنٹرول نہیں کروا سکی جس کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ شادی لاج کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شادی لارج بائی پاس روڈ کی ڈیزائنگ کو درست کروایا جائے اور تیز رفتاری پر بھی کنٹرول کرکے قیمتی انسانی زندگیوں کو بچایا جائے۔